Gas Leakage Web ad 1

ملک میں ہفتہ وارمہنگائی میں 0.73 فیصد اضافہ،سالانہ بنیاد پر4.32 فیصد تک پہنچ گئی

ملک میں ہفتہ وارمہنگائی میں 0.73 فیصد اضافہ،سالانہ بنیاد پر4.32 فیصد تک پہنچ گئی

0

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.73 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 4.32 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 12 اشیاؤں کے نرخوں میں کمی ہوئی، جبکہ 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

عمران خان سے ملاقات کیلئے کردار ادا کریں ، اپوزیشن اتحاد کی اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات

ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں 28 فیصد، پیاز میں 10 فیصد اور آلو میں 4.58 فیصد تک کمی ہوئی۔ نمک، دال چنا، لہسن، انڈے اور آٹا بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دال مونگ، گھی، کوکنگ آئل اور خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ چینی، گڑ، بیف، بجلی، ایل پی جی، سگریٹ اور لکڑی بھی مہنگی ہوئیں۔ مختلف شہروں میں چینی 179 سے 220 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ چھوٹے طبقے کے لیے بجلی ٹیرف میں 11 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.