Gas Leakage Web ad 1

عمران خان سے ملاقات کیلئے کردار ادا کریں ، اپوزیشن اتحاد کی اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات

عمران خان سے ملاقات کیلئے کردار ادا کریں ، اپوزیشن اتحاد کی اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات

0

اپوزیشن کے سینیٹرز اور ارکان اسمبلی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی قیادت میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ان کے خاندان اور پارٹی رہنماؤں کی عدم ملاقات کا معاملہ اٹھاتے ہوئے اسپیکر سے کہا کہ وہ ایک سینئر سیاستدان کی حیثیت سے پہلے بھی مدد کرتے رہے ہیں، اس بار بھی ملاقات کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
فافن نے ضمنی انتخابات مجموعی طور پر بہتر قرار دے دیئے

Gas Leakage Web ad 2

اسپیکر ایاز صادق نے جواب میں کہا کہ وہ ماضی کی طرح اب بھی پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، لیکن تحریک انصاف خود حکومت کے ساتھ بیٹھنے پر آمادہ نہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو قائمہ کمیٹیوں میں واپس آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو پارلیمان میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ملاقات کرنے والے وفد میں اسد قیصر، علامہ راجہ ناصر عباس، لطیف کھوسہ، امجد علی خان، شہرام ترکئی اور دیگر رہنما شامل تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.