Gas Leakage Web ad 1

عمران خان کی صحت پر تشویش؛ علیمہ خان کا محکمہ داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط

عمران خان کی صحت پر تشویش؛ علیمہ خان کا محکمہ داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط

0

اسلام آباد:

Gas Leakage Web ad 2

علیمہ خان نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھ دیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط میں عمران خان کی صحت اور حفاظت پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔

اڈیالہ جیل کو پارٹی ہیڈکوارٹر بنانا غیرقانونی سمجھا گیا: پرویز رشید

خط میں علیمہ خان نے کہا کہ 4 نومبر کے بعد اہل خانہ کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور فوری طور پر اہل خانہ اور وکلا کو ان سے ملاقات کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں عمران خان کی سکیورٹی پر سوالات اٹھ رہے ہیں اور ان کی حالت و حراستی صورتحال پر وضاحت طلب کی جاتی ہے۔ علیمہ خان نے خط میں کہا کہ پنجاب حکومت فوری طور پر عمران خان کی خیریت سے متعلق جواب دے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ عمران خان کی صحت اور حفاظت کے حوالے سے شفافیت یقینی بنائی جائے کیونکہ عوام میں شدید تشویش پیدا ہو رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.