Gas Leakage Web ad 1

اڈیالہ جیل کو پارٹی ہیڈکوارٹر بنانا غیرقانونی سمجھا گیا: پرویز رشید

اڈیالہ جیل کو پارٹی ہیڈکوارٹر بنانا غیرقانونی سمجھا گیا: پرویز رشید

0

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ اڈیالہ جیل کو پارٹی ہیڈکوارٹر بنانا غیر قانونی سمجھا گیا ہے اور ملاقاتیں صرف عدالتی حکم کے تحت ہونی چاہئیں۔
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر علیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

Gas Leakage Web ad 2

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پرویز رشید نے کہا کہ طاقت کے ذریعے مطالبے قبول نہیں ہوتے، قانون کا راستہ اپنایا جائے، سڑکوں پر لشکر کشی سے ملک انتشار کی طرف جاتا ہے اور سڑکوں پر مقدمات لڑنے سے دہشت گردی کو فروغ ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقاتیں صرف عدالتی حکم کے تحت ہی ہونی چاہئیں، اڈیالہ جیل کو پارٹی ہیڈکوارٹر بنانا غیر قانونی سمجھا گیا، دھرنوں اور شور شرابے سے عدلیہ کا راستہ بند نہیں کیا جاسکتا۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کا حل پارلیمنٹ اور عدالتیں ہیں، طاقت نہیں۔ ملک کی سیاسی و اقتصادی سالمیت بچانے کے لیے قانون کی حکمرانی ضروری ہے اور پوری قوم کو غیر قانونی دھرنوں اور لشکر کشی کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.