پاکستان کے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا سے ملنے سے انکار کردیا۔
رات بھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کے بعد وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے لیکن ان کی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے ملاقات نہیں ہوسکی۔
امریکا اور یوکرین کے درمیان زیر بحث امن تجاویز یوکرین تنازع کے خاتمےکی بنیاد بن سکتی ہیں: پیوٹن
چیف جسٹس سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، علیمہ خان اور وکلا چیف جسٹس کے سیکرٹری کے دفتر سے واپس روانہ ہوگئے۔
اس موقع پر سہیل آفریدی نے کہا کہ ان کی شنوائی نہیں ہوئی اور انہیں چیف جسٹس کی طرف سے یہ پیغام ملا کہ وہ ان سے نہیں مل سکتے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ آج نہ قومی اسمبلی اور نہ ہی سینیٹ کا اجلاس چلنے دیں گے، جبکہ آئندہ منگل کو ہائیکورٹ کے باہر اور اڈیالہ جیل کے باہر بھی لوگ اکٹھے ہوں گے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے پی سے ملنے سے انکار کردیا ہے اور چیف جسٹس کسی سے ملاقات نہیں کررہے۔
انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس نے نہ ایڈووکیٹ جنرل اور نہ ہی کسی وکیل سے ملاقات کی۔