کالی مرچ، جسے تاریخی طور پر کالا سونا بھی کہا جاتا ہے، صدیوں سے کھانوں کا ایک اہم جزو رہی ہے۔ یہ نہ صرف ذائقہ کو بہتر بناتی ہے بلکہ کھانے کو محفوظ رکھنے اور صحت کے متعدد فوائد فراہم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔
ضمنی انتخابات؛ قومی و صوبائی اسمبلی سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
پاکستان میں کالی مرچ بنیادی طور پر جنوبی اور شمال مغربی علاقوں کے گرم و مرطوب حصوں میں تجرباتی بنیادوں پر اگائی جاتی ہے، جبکہ مارکیٹ میں دستیاب زیادہ تر کالی مرچ درآمد کی جاتی ہے۔ عالمی سطح پر ویتنام 39 فیصد کالی مرچ پیدا کرتا ہے، جبکہ انڈونیشیا 15 فیصد اور بھارت و برازیل تقریباً 10 فیصد فیصد پیدا کرتے ہیں۔
کالی مرچ کے صحت کے فوائد میں اس میں موجود پائپیرین کا اینٹی آکسیڈینٹ اثر شامل ہے، جو غذائی اجزاء کے جذب کو بہتر بناتا ہے۔ یہ ہاضمے کو مضبوط کرتی ہے، آنتوں کی صحت کو بہتر بناتی ہے اور سفید خون کے خلیات کو فعال کر کے مدافعتی نظام کو تقویت پہنچاتی ہے۔
اس کے اہم فوائد میں غذائی اجزاء کا بہتر جذب، ہاضمے کی مضبوطی، مدافعتی نظام کی تقویت، اینٹی آکسیڈینٹ اثرات، ہڈیوں اور جوڑوں کی مضبوطی، دل اور خون کی صحت میں بہتری شامل ہیں۔ کالی مرچ وٹامن K، E، A، B1، B2، B5، B6 کے ساتھ ساتھ مینگنیز، تانبا، لوہا، کیلشیم، فاسفورس، پوٹاشیم، سیلینیم، زنک اور کرومیم جیسے معدنیات سے بھرپور ہے۔
تازہ پیسی ہوئی کالی مرچ زیادہ صحت بخش اور خالص ہوتی ہے، جسے مختلف پکوانوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، طبی ماہرین کے مطابق پائپیرین بعض دوائیوں کے جذب پر اثر انداز ہو سکتی ہے، اس لیے اس کے استعمال سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔