Gas Leakage Web ad 1

یو اے ای میں فلسطینیوں کیلئے خوراک کے ایک کروڑ پیکٹس کی مہم شروع

یو اے ای میں فلسطینیوں کیلئے خوراک کے ایک کروڑ پیکٹس کی مہم شروع

0

متحدہ عرب امارات نے فلسطینیوں کے لیے خوراک کے ایک کروڑ پیکٹس کی مہم شروع کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنی عوام سے فلسطینیوں کے لیے مدد کی اپیل کی تھی، جس کے بعد سے خوراک کی پیکنگ ایکسپو سٹی میں جاری ہے۔
ایران کی پاک بھارت کشیدگی کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش
امدادی جہاز کے لیے رضاکار سات دسمبر کو جمع ہوں گے، جس دوران غزہ کے بچوں کے لیے فوری امداد تیار کی جائے گی۔ دوسری جانب شیخ محمد ہیومینیٹیرین شپ غزہ روانہ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے پچھلے دو سال میں 8,700 ٹرک امدادی سامان بھیجا ہے۔ اس دوران غزہ کے لیے 16 لاکھ امدادی پیکجز اور اماراتی مہم الفارس الشہم تھری کے تحت 250 قافلے روانہ کیے گئے ہیں۔

غزہ کی خواتین اور بچوں کے لیے خصوصی امدادی پیکجز بھی بھیجے گئے ہیں۔ غزہ کے لیے 33 ایمبولینسیں اور فیلڈ کلینک فراہم کی گئی ہیں، جبکہ امداد میں پانی اور انفراسٹرکچر کی سپورٹ بھی شامل ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.