sui northern 1

سیکیورٹی صورتحال پر شمالی وزیرستان کے مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ

سیکیورٹی صورتحال پر شمالی وزیرستان کے مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ

0
Social Wallet protection 2

شمالی وزیرستان کے مشران اور قبائلی عمائدین کا ایک اہم جرگہ میرانشاہ میں منعقد ہوا، جس میں علاقے کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

sui northern 2

کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ

پاک فوج کے زیر انتظام منعقد ہونے والے اس جرگہ میں جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور قیام امن کے حوالے سے قبائلی عمائدین کے کردار کو سراہا۔

جرگہ میں شمالی وزیرستان کی سکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی کے اقدامات اور علاقے میں فلاحی کاموں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

جی او سی نے زور دے کر کہا کہ عوام، سول انتظامیہ اور پاک فوج کے باہمی تعاون سے ہی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔ اس موقع پر قبائلی رہنماؤں نے امن و امان کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔

جرگہ کے دوران قبائلی عمائدین نے ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب کا اختتام قومی یکجہتی اور سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.