sui northern 1

اسلام آباد ایئرپورٹ/ غیر ملکی طیارہ حادثہ سے بال بال بچ گیا

اسلام آباد ایئرپورٹ/ غیر ملکی طیارہ حادثہ سے بال بال بچ گیا

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے سے محفوظ رہا۔ جدہ سے اسلام آباد آنے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز 728 لینڈنگ کے وقت غلط رن وے کی طرف بڑھ گئی تھی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے 28 لیفٹ مرمت کے باعث بند ہے اور پی اے اے کی جانب سے بندش اور رن وے 28 رائٹ کے کھلے ہونے کا نوٹم بھی جاری کیا گیا تھا۔

sui northern 2

سندھ نے 30 سال میں کافی ترقی کرلی، لوگ ملک سے باہر نہ جائیں، مراد علی شاہ

پرواز کے پائلٹ نے لینڈنگ اپروچ رن وے 28 رائٹ کے بجائے بند رن وے 28 لیفٹ پر بنائی۔ کنٹرول ٹاور پر موجود ایئر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کو غلط رن وے کی نشاندہی کی مگر پائلٹ آخر تک یہی کہتا رہا کہ وہ درست رن وے پر ہے۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے عین وقت پر لینڈنگ سے روک کر پائلٹ کو دوبارہ چکر لگانے کی ہدایت کی۔

دوسری کوشش میں سعودی ایئرلائن کے بوئنگ 777 نے درست رن وے پر لینڈ کیا۔ جب طیارہ رن وے 28 لیفٹ کی طرف بڑھ رہا تھا اس وقت وہاں بڑی تعداد میں لوگ اور گاڑیاں موجود تھیں اور غلط رن وے پر لینڈنگ کی صورت میں سنگین حادثہ پیش آسکتا تھا۔ طیارے میں سیکڑوں مسافر سوار تھے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور ترجمان پی اے اے نے کہا ہے کہ معاملے کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.