آرمینیا نے دبئی ائیر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کے تباہ ہونے کے بعد ان طیاروں کی خریداری کو معطل کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمینیا اور بھارت کے درمیان 1.2 بلین ڈالر مالیت کے 12 طیاروں کی خریداری پر بات چیت جاری تھی۔ اگر یہ سودا طے پاتا تو یہ تیجس جنگی طیارے کی پہلی بڑی برآمدی ڈیل ثابت ہوتی۔
پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آرمینیا کی جانب سے خریداری منسوخ کرنے کے نتیجے میں اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کو بھی دسیوں ملین ڈالر کا نقصان ہوگا، کیونکہ اسرائیل میں تیار کردہ ریڈار جیسے متعدد جدید آلات تیجس طیاروں میں شامل کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ 21 نومبر کو دبئی میں منعقدہ ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں پائلٹ کی ہلاکت ہو گئی تھی۔