sui northern 1

پی ٹی آئی کے ارکان مستعفی، پنجاب میں کئی ماہ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نہ ہو سکا

پی ٹی آئی کے ارکان مستعفی، پنجاب میں کئی ماہ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نہ ہو سکا

0
Social Wallet protection 2

لاہور میں تحریک انصاف کی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی حکمت عملی عوام کے لیے مسائل پیدا کرنے لگی ہے اور پنجاب اسمبلی میں کئی ماہ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس منعقد نہیں ہو سکا۔

sui northern 2

سردیوں کی آمد سے قبل ہی کراچی میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ

پی اے سی ون کے اجلاس سابق اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کے نااہل ہونے کے بعد رکے ہوئے ہیں جبکہ طویل عرصے تک نئے اپوزیشن لیڈر کا تقرر بھی نہ ہو سکا۔

معین ریاض قریشی کے نئے اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد بھی پی اے سی ون کا ایک بھی اجلاس نہیں ہو سکا اور انہوں نے بغیر اجلاس کرائے ہی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔ معین قریشی کا استعفیٰ اب اسپیکر پنجاب اسمبلی کی منظوری کا منتظر ہے۔

اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کو استعفوں کے فیصلے پر غور کرنے کا موقع دیا ہے مگر اپوزیشن کی جانب سے اب تک حتمی موقف نہیں دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سیاسی حکمت عملی نے کئی ماہ سے احتساب کا عمل روک رکھا ہے جبکہ پی اے سی ون کی چیئرمین شپ ہمیشہ کی طرح اپوزیشن کے پاس ہی رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.