sui northern 1

سردیوں کی آمد سے قبل ہی کراچی میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ

سردیوں کی آمد سے قبل ہی کراچی میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ

0
Social Wallet protection 2

کراچی میں سردیوں کی آمد سے پہلے ہی گیس کی شدید لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے اور لوگ لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

sui northern 2

پی آئی بی کالونی اور اطراف کے علاقوں میں گزشتہ 20 روز سے گیس کی بندش جاری ہے، جس نے روزمرہ زندگی کو شدید متاثر کر رکھا ہے۔ موسم سرما شروع ہونے سے پہلے ہی چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور لوگ لکڑیاں جلانے یا مہنگے سلینڈر خرید کر گزارا کر رہے ہیں۔

27ویں آئینی ترمیم سے حکومت کی مقبولیت تیزی سے گری، ہاتھ مروڑ کر اکثریت حاصل کی گئی، فضل الرحمان

جہانگیر روڈ، جمشید کوارٹر، مارٹن کوارٹر اور پی آئی بی میں پانی اور گیس کی مسلسل بندش کے باعث شہری سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور "گیس دو، گیس دو” کے نعرے لگا رہے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے گیس کے بل وصول کیے جاتے ہیں لیکن مہینوں سے گیس فراہم نہیں کی گئی۔ شہریوں نے کہا کہ یہ مناظر کسی دیہات کے نہیں بلکہ 2025 کے کراچی کے ہیں، جو ملکی خزانے کو ستر فیصد ریونیو دینے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

علاقے کے عوامی نمائندوں، جن میں قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان اور بلدیاتی نمائندے شامل ہیں، پر شہریوں نے شدید تنقید کی ہے اور کہا کہ وہ مکمل طور پر علاقے کے مسائل سے بے خبر یا لاتعلق ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.