sui northern 1

کراچی کی سڑکوں کی تعمیر کیلئے 25 ارب روپے منظور

کراچی کی سڑکوں کی تعمیر کیلئے 25 ارب روپے منظور

0
Social Wallet protection 2

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر کی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے لیے 25 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کراچی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، جس میں وزیر بلدیات سید ناصر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ آغا واصف، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو خالد حیدر شاہ اور دیگر اہم افسران شریک ہوئے۔

sui northern 2

گلگت بلتستان میں نگران سیٹ اپ کی دوڑ، وفاقی مشاورتی عمل تیز

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے شہر کی 315 اندرونی سڑکوں اور گلیوں کے ساتھ 60 بڑی شاہراہوں کی تعمیر نو کے لیے رقم کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو خراب انفرااسٹرکچر اور ٹریفک جام کی صورتحال سے نجات دلانے میں فنڈز رکاوٹ نہیں بنیں گے، تاہم تعمیر نو کا آغاز فوری ہونا چاہیے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں تعمیراتی کام تیز رفتاری سے مکمل ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیف سٹی منصوبے کے نفاذ کے بعد شہر میں ٹریفک حادثات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.