sui northern 1

مکروہ چہرے بے نقاب ، سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف سرگرمیوں سے متعلق نئے انکشافات

مکروہ چہرے بے نقاب ، سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف سرگرمیوں سے متعلق نئے انکشافات

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ کی حالیہ اپڈیٹ کے بعد پاکستان مخالف پروپیگنڈا اور انسانی حقوق کے نام پر چلائی جانے والی آن لائن مہمات سے متعلق نئے دعوے سامنے آئے ہیں۔ مختلف ذرائع کے مطابق متعدد اکاؤنٹس جو پاکستان میں انسانی حقوق اور سیاسی امور سے متعلق سرگرم دکھائی دیتے تھے، دراصل بیرونِ ملک سے آپریٹ ہو رہے تھے۔

sui northern 2

کندھ کوٹ: زنگ آلود راکٹ گولے سے کھیلنے والے 3 بچے دھماکے سے جاں بحق

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان، بھارت اور دیگر ممالک سے ایسے اکاؤنٹس چلائے جا رہے تھے جو پاکستان میں انتشار، تقسیم اور نفرت انگیزی پر مبنی مواد شیئر کرتے رہے۔ بعض دعووں کے مطابق یہ اکاؤنٹس اپنی اصل لوکیشن چھپانے کے لیے VPN کا بھی استعمال کر رہے تھے۔

آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے حلقوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں انسانی حقوق کے نام پر فعال بعض اکاؤنٹس بھی بیرونِ ملک سے چلتے پائے گئے، اور ان کے روابط بھارت سمیت دیگر ممالک سے جوڑے جا رہے ہیں۔ اسی طرح کچھ سیاسی بیانیے چلانے والے نیٹ ورکس کے بھی بیرونِ ملک متحرک ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق پاکستان مخالف بیانیے کو تقویت دینے کے لیے غیر ملکی نیٹ ورکس، خاص طور پر بھارتی اکاؤنٹس، منظم انداز میں سرگرم رہے ہیں۔ بعض شدت پسند گروہوں سے منسلک اکاؤنٹس بھی پاکستان سے باہر سے چلائے جا رہے تھے۔

تاہم اس سلسلے میں آزاد ذرائع سے ان دعوؤں کی مکمل تصدیق نہیں ہو سکی، اور متعلقہ پلیٹ فارمز یا حکام کی جانب سے بھی تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.