sui northern 1

بھارتی وزیردفاع کا سندھ سے متعلق بیان’’غیرحقیقی اورگمراہ کن‘‘ ہے، ترجمان دفترخارجہ

بھارتی وزیردفاع کا سندھ سے متعلق بیان’’غیرحقیقی اورگمراہ کن‘‘ ہے، ترجمان دفترخارجہ

0
Social Wallet protection 2

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیردفاع کا سندھ سے متعلق بیان "غیر حقیقی اور گمراہ کن” ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری، قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

sui northern 2

زیارت میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 5 دہشتگرد گرفتار

ترجمان نے بھارتی وزیردفاع راج ناتھ کے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان "ہندو توا ذہن” کی عکاسی کرتا ہے اور عالمی قوانین اور ریاستی خود مختاری کو چیلنج کرنے کی کوشش ہے۔

طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ بھارتی قیادت ایسے بیانات سے اجتناب کرے جو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک ہوں، اور بھارت اپنی اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ اور امتیازی رویوں کے سدباب پر توجہ دے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کے عوام برسوں سے ریاستی ناانصافیوں، جبر اور تشدد کا شکار ہیں، اور بھارت کو جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازعے کے منصفانہ حل کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ پاکستان تمام تنازعات کے پرامن حل کا خواہاں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.