کیا مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینا نقصان دہ ہے؟ حقیقت جانیے

کیا مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینا نقصان دہ ہے؟ حقیقت جانیے

0

سردیوں میں مونگ پھلی کھانے کا اپنا لطف ہے، مگر ایک پرانی غلط فہمی آج بھی موجود ہے کہ مونگ پھلی کھانے کے فوراً بعد پانی پینا صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ لوگ اسی خیال کے تحت پانی پینے سے گریز کرتے ہیں، لیکن ماہرین اس تصور کو درست نہیں مانتے۔

بنگلادیش میں 5.7 شدت کا خوفناک زلزلہ، 5 افراد ہلاک، 100 زخمی

ماہرین کے مطابق مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینا بالکل محفوظ ہے۔ یہ صرف ایک روایتی خیال ہے جس کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں۔ چونکہ مونگ پھلی خشک غذا ہے، اس لیے پانی ہاضمے میں مدد دیتا ہے۔

یہ غلط فہمی اس وجہ سے عام ہوئی کہ مونگ پھلی کو گرم تاثیر والی غذا تصور کیا جاتا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ اس کے فوراً بعد ٹھنڈا پانی پینے سے گلے میں خراش یا کھانسی ہوسکتی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی علامات زیادہ تر اُن افراد میں پائی جاتی ہیں جنہیں پہلے سے الرجی، گیس یا ہاضمے کے مسائل ہوں۔

غذائی ماہرین مونگ پھلی کو پروٹین، فائبر اور صحت مند چکنائی کا بہترین ذریعہ قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اسے کھانے کے بعد پانی پینا نقصان دہ نہیں۔ ماہرینِ ہاضمہ کے مطابق پانی کھانے کو معدے میں آگے منتقل کرنے میں مدد کرتا ہے، اس لیے مونگ پھلی کے ساتھ یا بعد میں پانی پینے سے نظامِ ہاضمہ بہتر رہتا ہے۔

البتہ جن افراد کو مونگ پھلی سے الرجی ہو، وہ خصوصی احتیاط کریں۔ ایسے افراد جنہیں تیزابیت، گیس، نظامِ ہاضمہ کی دائمی تکلیف ہو یا جن کے گلے حساس ہوں، وہ بھی ٹھنڈا پانی پینے میں احتیاط برتیں۔

ماہرین کے مطابق مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینا نقصان دہ نہیں اور اس حوالے سے پھیلنے والی غلط فہمیاں حقیقت پر مبنی نہیں۔ اگر آپ کو کوئی خاص طبی مسئلہ نہیں، تو مونگ پھلی کے بعد پانی پینے میں کوئی قباحت نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.