Gas Leakage Web ad 1

الیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت سے طلبی پر وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے وکیل کو بھیج دیا

الیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت سے طلبی پر وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے وکیل کو بھیج دیا

0

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے ذاتی حیثیت میں طلب کیے جانے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وکیل علی بخاری کو بھیج دیا۔ وکیل علی بخاری نے چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ کے روبرو وزیر اعلیٰ کی نمائندگی کی۔

Gas Leakage Web ad 2

پیرس میں پرنسز ڈیانا کا مومی مجسمہ توجہ کا مرکز بن گیا

وکیل نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ ایک اجلاس میں مصروف ہیں اور وہ خود پیش نہیں ہو سکتے، جس پر چیف الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ کیا وہ کے پی کے میں ہیں، جس کا جواب مثبت آیا۔ اس دوران بینچ کے ممبر نے ریمارکس دیے کہ جو یہاں پیش نہیں ہوئے وہ وہاں کیسے پیش ہوئے ہوں گے، جس پر علی بخاری نے اعتراض کیا اور کہا کہ وہ قانون کے مطابق وزیر اعلیٰ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وضاحت کی کہ این اے 18 ہری پور میں عمر ایوب کی اہلیہ امیدوار ہیں اور ضابطہ اخلاق کے مطابق پبلک آفس ہولڈر انتخابی مہم میں شامل نہیں ہو سکتا، اور تشدد یا دھمکانے کی ممانعت ہے۔ بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ نے حویلیاں اور چمبہ میں جلسے سے خطاب کیا، جس سے انتخابی عملے کو دھمکانے کے الزامات ہیں۔

علی بخاری نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیر اعلیٰ کا خطاب ہری پور میں نہیں بلکہ ایبٹ آباد میں ہوا، جبکہ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ واقعیت یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ نے حویلیاں میں خطاب کیا۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو آج کی عدم حاضری پر استثنا دے دیا اور سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وفاقی وزیر کے خلاف بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.