دبئی ائیر شو 2025 میں جے ایف17 تھنڈر بلاک تھری طیارہ خصوصی توجہ کا مرکز رہا اور اس دوران ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف17 تھنڈر کی خریداری کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط بھی ہوئے۔
خیبر پختونخوا کےمختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 30 دہشتگرد ہلاک
پاک فضائیہ کا دستہ ائیر شو میں شرکت کے لیے یو اے ای میں موجود تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جے ایف17 تھنڈر بلاک تھری کی کارکردگی نے اسے ایک قابل اعتماد لڑاکا طیارے کے طور پر نمایاں کیا اور مختلف ممالک نے اس میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
ایم او یو پر دستخط پاکستان کے دفاعی اور صنعتی تعاون میں ایک اہم سنگ میل ہیں اور یہ طیارے کی عالمی مقبولیت اور بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہیں۔ ائیر شو میں معروف سپر مشاق ٹرینر طیاروں نے بھی شرکت کی۔