sui northern 1

پاکستان کی ہر بیٹی قابل احترام!!!

تحریر: نوشابہ یعقوب راجہ

0
Social Wallet protection 2

اسلام میں عورت قابل احترام ہے چاہے اپنی ہو ،دشمن کی ہو
یا غیر مزہب ہو اس کی عزت اور احترام لازم ہے ۔
نبی مہربان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جب ان کی رضاعی بہن شیماء ان سے ملنے آتی تو احتراماً
ان کے لیے وہ اپنی چادر بچھاتے تھے۔
حاتم طائی کی لڑکی جب بارگاہ رسالت میں پیش کی گئی تو اس نے کہا یا رسول اﷲ! (صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ) میں ’’حاتم طائی‘‘ کی لڑکی ہوں ۔ میرے باپ کا انتقال ہو گیا اور میرا بھائی ’’عدی بن حاتم‘‘ مجھے چھوڑ کر بھاگ گیا۔ میں ضعیفہ ہوں آپ مجھ پر احسان کیجئے خدا آپ پر احسان کرے گا۔
حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے ان پر اپنی چادر ڈالی اور ان کو چھوڑ دیا اور سفر کے لئے ایک اونٹ بھی عنایت فرمایا۔
نبی مہربان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک غیر مسلم روز کوڑا پھینکتی تھی اور جب اس نے کوڑا نہیں پھینکا تو ایک دن اس کے گھر پہنچ گئے کہ آپ خریت سے ہو وہ سامنے بخار میں تپ رہی تھی اس کے گھرکو صاف ستھرا کیا اور اسے کھانا بنا کر دیا۔اس کے نتیجے میں یہ دونوں غیر مسلم عورتیں مسلمان ہوگئیں۔
اسلام میں عورت کی بے حرمتی کا کوئی تصور نہیں ہے ۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ہر عورت قابل عزت اور باعث افتخار ہے
ہر عورت قابل احترام ہوتی ہے پھر ہمارے نبی مہربان
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی مسلمان عورتوں کو کیسے سر برہنہ کر کے سڑکوں پر گھسیٹ سکتے ہیں۔۔مگر گزشتہ رات جو شرمناک سلوک عمران خان صاحب
کی بہنوں کیساتھ کیا گیا وہ نا قابل قبول ہے ۔
یہ واقعی غیر اخلاقی،غیر اسلامی اور غیر مہذب اور قابل مزمت ہے اس کی گنجائش کسی بھی مہذب معاشرے میں نہیں ملتی۔
اس واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔اور اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال
پر متعلقہ پولیس اہلکاروں کو فی الفور معطل کرنا چاہیے ۔ریاست پاکستان کی ہر بیٹی،بہن اور ماں قابل احترام ہے اور ریاست پاکستان اس کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کی ذمہ دار ہےاور اسے یقینی بنانا ہمارے ملکی اور قانونی اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.