Gas Leakage Web ad 1

روزانہ محض ایک یا 2 سگریٹ پینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

روزانہ محض ایک یا 2 سگریٹ پینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

0

ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ روزانہ محض ایک یا دو سگریٹ پینے کی عادت بھی امراض قلب اور موت کے خطرے کو نمایاں حد تک بڑھا دیتی ہے۔ اس سے پہلے بھی تحقیقات سے معلوم ہو چکا تھا کہ تمباکو نوشی کرنے والے افراد میں ہارٹ اٹیک، فالج اور دیگر قلبی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، لیکن یہ واضح نہیں تھا کہ روزانہ چند سگریٹ پینے کا کیا اثر ہوتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر پھیلانے والے کو 3 سال قید کا حکم

جرنل PLOS Medicine میں شائع تحقیق میں 3 لاکھ سے زائد بالغ افراد پر 22 طویل المعیاد تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔ ان افراد کی صحت کا اوسطاً 20 سال تک جائزہ لیا گیا، جس دوران ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد اموات ہوئیں اور 54 ہزار میں امراض قلب کی تشخیص ہوئی۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ 2 سے 5 سگریٹس پینے والے افراد میں ہارٹ فیلیئر کا خطرہ 50 فیصد اور کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 60 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ سگریٹ نوشی ترک کرنے کے بعد خطرہ کم ہو جاتا ہے، تاہم یہ خطرہ 10 سال بعد نمایاں کمی کے ساتھ کم ہو جاتا ہے، اور 30 سال بعد بھی ماضی میں تمباکو نوشی کرنے والوں میں قلبی امراض کا خطرہ ہمیشہ رہنے والوں کے مقابلے میں زیادہ رہتا ہے۔

محققین نے کہا کہ جوانی میں تمباکو نوشی ترک کرنا سب سے مؤثر طریقہ ہے، اور عمر بڑھنے کے بعد بتدریج سگریٹس کی تعداد کم کرنے سے خطرے میں خاص کمی نہیں آتی۔ یہ تحقیق تمباکو نوشی کے اثرات کے حوالے سے بڑے پیمانے پر معیاری ڈیٹا پر کی گئی ایک اہم دریافت ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ روزانہ صرف ایک یا دو سگریٹس بھی قلبی بیماریوں کے خطرے کو نمایاں حد تک بڑھا دیتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.