غزہ کی پانچ سالہ بچی ہند کی کہانی پر فلم اقوامِ متحدہ میں دکھانے کا اعلان

غزہ کی پانچ سالہ بچی ہند کی کہانی پر فلم اقوامِ متحدہ میں دکھانے کا اعلان

0

غزہ کی پانچ سالہ بچی ہند رجب کی دل دہلا دینے والی کہانی پر مبنی فلم ”وائس آف ہند رجب” کو اقوام متحدہ کے نیویارک دفتر میں 4 دسمبر کو خصوصی طور پر پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ فلم ہدایتکارہ کاوثر بن ہانیا نے بنائی ہے، جو ہند کی آخری گھڑیوں میں کی گئی حقیقی فون کالز اور اس کی زندگی کی سچی عکاسی کے ذریعے اس واقعے کو بیان کرتی ہے۔

فلم کی نمائش کمیٹی آن دی ایکسرسائز آف دی انیلیینیبل رائٹس آف دی فلسطینی پیپل (CEIRPP) کی جانب سے فلم کے امریکی تقسیم کار ویلا کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔

کراچی:کے ایم سی کو کنٹونمنٹ علاقوں سے میونسپل ٹیکس وصولی سے روکنے کا حکم

متوقع مہمانوں میں سفارت کار، غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے، کارکنان، پالیسی ساز، صحافی اور طلبہ گروہ شامل ہوں گے۔ نمائش کے بعد ایک پینل مباحثہ ہوگا جس میں ہدایتکارہ کاوثر بن ہانیا، اداکار امر حلیحل اور آسکر یافتہ پروڈیوسر جیمز ولسن شریک ہوں گے۔

فلم نے وینس فلم فیسٹیول میں اپنی پریمیئر پر 23 منٹ کی اسٹینڈنگ اوویشن حاصل کی، جو اس سال فیسٹیول کی سب سے طویل داد قرار پائی اور اسے سلور لائن گرینڈ جیوری انعام بھی ملا۔

ہدایتکارہ بن ہانیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس فلم کے ذریعے غزہ میں مرنے والے لوگوں کو آواز اور چہرہ دینے کی کوشش کی ہے، تاکہ دنیا سمجھے کہ وہاں ہر جان ایک انسان کی کہانی ہے نہ کہ محض غیر ارادی نقصان۔

انہوں نے تقریب میں کہا کہ سینما وہ طاقت ہے جو دبی ہوئی آوازوں کو دوبارہ زندہ کر سکتا ہے۔ پانچ سالہ ہند کی آواز غزہ کی آواز ہے، اور یہ آواز دنیا بھر میں گونجتی رہے گی جب تک انصاف ممکن نہ ہو جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.