متحدہ عرب امارات، یکم اور 2 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

متحدہ عرب امارات، یکم اور 2 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

0

متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر حکومت نے یکم اور دو دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر دو دن سرکاری سطح پر عام تعطیل ہو گی، اس موقع پر وفاقی وزارتوں کے دفاتر اور سرکاری ادارے چار روز بند رہیں گے۔
راولپنڈی میں موسمِ سرما کی وجہ سے ڈینگی کا زور ٹوٹنے لگا
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوتی ہے، اس طرح یکم اور دو دسمبر کی تعطیلات کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے شہری چار دن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم نے بھی سرکاری اور نجی اسکولوں میں یکم اور دو دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.