انسٹاگرام پر ایچ ڈی آر ویڈیوز کو بہتر بنانے کیلئے نئی سہولت متعارف

انسٹاگرام پر ایچ ڈی آر ویڈیوز کو بہتر بنانے کیلئے نئی سہولت متعارف

0

انسٹاگرام نے اپنے آئی او ایس ایپ پر ایچ ڈی آر ویڈیوز کو بہتر بنانے کے لیے ڈولبی وژن کی سپورٹ متعارف کرادی ہے۔

انسٹاگرام کے انجینئرز نے کہا ہے کہ اب آئی فون سے اپلوڈ ہونے والی ویڈیوز میں وہ اضافی معلومات شامل ہوں گی جو ویڈیو کے اصل ماحول اور روشنی کے مطابق رنگت اور چمک کو ایڈجسٹ کرتی ہیں، جس سے ویڈیو ہر ڈیوائس پر زیادہ قدرتی اور حقیقت کے قریب نظر آئے گی۔
اپوزیشن اتحاد کا آج سے آئین کی بحالی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان
رپورٹ کے مطابق ڈولبی وژن سے آئی فون صارفین اپنی ویڈیوز میں رنگت، روشنی اور تصویر کے معیار کو پہلے سے زیادہ بہتر طریقے سے دیکھ اور شیئر کر سکیں گے۔

انسٹاگرام پر پہلے ایچ ڈی آر ویڈیوز کو دکھانے میں وقت لگتا تھا، لیکن نئے طریقے سے اس کے ڈیٹا کو کم کر کے لوڈنگ میں آسانی پیدا کی گئی ہے، اور ویڈیوز اب تیز رفتار اور بغیر رکاوٹ کے چلتی ہیں۔

انسٹاگرام کے مطابق یہ فیچر جلد فیس بک ریلس اور دیگر میٹا ایپس میں بھی متعارف کرایا جائے گا تاکہ صارفین ہر پلیٹ فارم پر بہتر ویڈیو تجربہ حاصل کر سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.