ایکس نے واٹس ایپ کی طرز کا نیا فیچر متعارف کرا دیا
ایکس نے واٹس ایپ کی طرز کا نیا فیچر متعارف کرا دیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس نے اپنے صارفین کے لیے "کن ورس” نامی نیا میسجنگ فیچر متعارف کرایا ہے۔ یہ فیچر واٹس ایپ اور سگنل کی طرز پر بنایا گیا ہے جس میں ترجمہ کرنے، فائل بھیجنے اور میسجز کو خود بخود غائب کرنے جیسی سہولیات شامل ہیں۔
پہلے مرحلے میں یہ فیچر آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے اور جلد ہی اینڈرائیڈ صارفین کو بھی مل جائے گا۔ اس کے ذریعے صارفین ٹیکسٹ اور آڈیو پیغامات بھیج سکیں گے، ویڈیو کالز کر سکیں گے اور بھیجے گئے پیغامات میں ترمیم یا ڈیلیٹ بھی کر سکیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ فی الحال کچھ پریشانیاں ہو سکتی ہیں جن کے حل کے لیے سیکیورٹی فیچرز پر کام جاری ہے۔