Gas Leakage Web ad 1

برطانیہ میں مستقل رہائش حاصل کرنے کی پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

برطانیہ میں مستقل رہائش حاصل کرنے کی پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

0

اسلام آباد(مدثر چویدری) برطانیہ میں پناہ گزینوں کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے۔ وزیر داخلہ شبانہ محمود کے اعلان کے مطابقت اب پناہ گزینوں کو مستقل رہائش کی بجائے عارضی تحفظ دیا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

سیلاب متاثرین کی بحالی، نقصانات کی تحقیقات کیلیے پنجاب کی اعلیٰ اختیاراتی پارلیمانی کمیٹی قائم

نئی پالیسی کے تحت پناہ گزینوں کو صرف ڈھائی سال کی عارضی حیثیت ملے گی، جس کے بعد ان کا معاملہ دوبارہ جانچا جائے گا۔ اگر ان کا آبائی ملک محفوظ قرار پایا تو انہیں واپس بھیج دیا جائے گا۔ مستقل رہائش حاصل کرنے کے لیے انہیں مسلسل بیس سال تک عارضی حیثیت برقرار رکھنی ہوگی۔

اس کے علاوہ پناہ گزینوں کے اہل خانہ کو برطانیہ لانے پر نئی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ یہ اقدامات ملک میں آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد کم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.