آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل، اسمبلی کا اجلاس 17 نومبر کو طلب
آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل، اسمبلی کا اجلاس 17 نومبر کو طلب
آزاد جموں و کشمیر میں سیاسی صورت حال یکلخت گرم ہو گئی ہے جہاں اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے 17 نومبر کو خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
روس کا یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائلوں سے حملہ، 8 افراد ہلاک، عمارتیں تباہ
اس اجلاس میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر بحث ہوگی اور ممکنہ طور پر رائے شماری بھی ہو سکتی ہے۔ اس فیصلے سے خطے کی سیاسی صورتحال میں اہم موڑ آنے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے فیصل راٹھور کو وزیراعظم کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ایوان میں ضروری اکثریت حاصل ہونے کا اعتماد ہے۔ اس وقت مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں اور مذاکرات کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ 17 نومبر کا اجلاس خطے کی سیاسی سمت کا فیصلہ کرے گا۔