بابراعظم کا ون ڈے کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ

بابراعظم کا ون ڈے کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ

0

بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں شاندار سنچری بنا کر پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کا ریکارڈ سعید انور کے ساتھ برابر کر دیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں بابر نے 119 گیندوں پر ناٹ آٹ 102 رنز کی یادگار اننگز کھیلی، جو ان کی دو سال بعد پہلی بین الاقوامی سنچری تھی۔

ٹرمپ کا بی بی سی کیخلاف آئندہ ہفتے قانونی کارروائی کا اعلان

یہ بابر اعظم کی ون ڈے کیریئر کی بیسویں سنچری ہے، جسے انہوں نے 139 میچوں کی 136 اننگز میں حاصل کیا۔ انہوں نے 53.89 کی اوسط سے کل 6,467 رنز بنائے ہیں، جن میں 37 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ پاکستان نے سری لنکا کے 288 رنز کے ہدف کو 8 وکٹوں سے حاصل کرتے ہوئے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.