سپریم کورٹ کے جج جسٹس صلاح الدین پنہور نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ستائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے خط لکھ کر فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے خط میں کہا کہ وہ بطور احتجاج نہیں بلکہ اپنا فرض سمجھتے ہوئے یہ درخواست کر رہے ہیں۔
خودکش دھماکے کے بعد فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کھول دیا گیا
جسٹس پنہور نے تجویز پیش کی کہ آئینی ترمیم کا شق وار جائزہ لینے کے لیے فل کورٹ میٹنگ بلائی جائے، تاکہ آئین کے بنیادی ڈھانچے اور ادارہ جاتی توازن پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ "تاریخ ہماری آسانی نہیں بلکہ ہماری فیصلہ سازی کی ہمت کو یاد رکھے گی”۔
خط میں یہ بھی تجویز دی گئی کہ اس اہم آئینی معاملے پر لاء اینڈ جسٹس کمیشن اور دیگر پالیسی ساز کمیٹیوں سے مشاورت کی جائے۔ جسٹس پنہور نے خبردار کیا کہ ستائیسویں ترمیم اختیارات کے توازن کو خراب کر سکتی ہے اور عوامی اعتماد کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔