Gas Leakage Web ad 1

چیئرمین پی سی بی کی سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

چیئرمین پی سی بی کی سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

0

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد ٹیم نے پاکستان کا دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں فریقوں کے درمیان نوے منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں سری لنکن ٹیم کے تمام تحفظات کو دور کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

70 سال کی عمر میں تاریخی ریکارڈ: جسٹس شمیم خان نے گلگت بلتستان کی عدلیہ کی قیادت سنبھال لی

محسن نقوی نے سری لنکن کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ وہ ذاتی طور پر ان کی سکیورٹی کے انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے سری لنکن کھلاڑیوں کے خاندانوں کو بھی پاکستان آ کر میچز دیکھنے کی خصوصی دعوت دی۔ اس یقین دہانی کے بعد سری لنکن ٹیم نے پاکستان کے خلاف بقیہ دو ون ڈے میچز اور آئندہ سہ ملکی سیریز میں حصہ لینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

سری لنکن ٹیم کے مینیجر نے اس بات کی تصدیق کی کہ تمام کھلاڑی دورہ مکمل کریں گے اور کوئی بھی کھلاڑی واپس نہیں جا رہا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.