اس موسم میں نزلہ، زکام اور فلو سے بچاؤ کے لیے ماہرین نے درج ذیل آسان اور مؤثر تجاویز پیش کی ہیں۔
پانی اور گرم مشروبات کا استعمال ناک اور گلے کی تکلیف میں نمایاں کمی لاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق گرم چائے، سوپ اور پانی کی مناسب مقدار بلغم کو پتلا کرکے ناک کے راستے کو کھولتی ہے۔
یحییٰ آفریدی ہی چیف جسٹس پاکستان ہوں گے ،وفاقی وزیر قانون
نیند کو ترجیح دینا نزلہ زکام کے خلاف جنگ میں سب سے اہم ہتھیار ثابت ہوتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دوران نیند جسم ایسے پروٹینز تیار کرتا ہے جو وائرس سے لڑنے میں مددگار ہوتے ہیں۔
چکن سوپ، ادرک، شہد اور لہسن جیسی قدرتی غذائیں بھی نزلہ زکام کی علامات میں کمی لانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ شہد کی جراثیم کش خصوصیات اور ادرک کی ورم کش صلاحیت نزلے کی شدت کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن سی اور پرو بائیوٹکس کا باقاعدہ استعمال مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر نزلہ زکام کے خطرے کو کم کرسکتا ہے۔ بھاپ لینا، نمک کے پانی سے غرارے کرنا اور سر کو اونچا رکھ کر سونا بھی تکلیف میں آرام پہنچاتے ہیں۔
ان طریقوں کے ساتھ ساتھ روزانہ 7 گھنٹے کی نیند، متوازن غذا اور باقاعدہ ورزش کو اپنا کر آپ موسمی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔