وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے واضح کیا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم میں چھ سے سات ترامیم کی گئی ہیں، جن میں آئین کے آرٹیکل چھ میں ترمیم بھی شامل ہے۔
موٹر وے پر بس اور ٹریلر میں تصادم ، بس ڈرائیور اور ہوسٹس جاں بحق
انہوں نے زور دے کر کہا کہ "کوئی بھی عدالت آئین پر طبع آزمائی کرنے والے کو ویلیڈیٹ نہیں کر سکتی” اور بتایا کہ یہ بل کل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر قانون نے مرحوم عرفان صدیقی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مہربان طبیعت کے مالک تھے مگر وفاداری میں راک تھے۔