موٹروے ایم ٹو بھیرہ کے قریب ایک سنگین حادثے میں نجی کمپنی کی بس اور ٹریلر کے درمیان ٹکراؤ ہو گئی، جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور اور بس ہوسٹس موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ چار مسافر شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ چھ افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
کراچی میں منوڑا بیچ پر افسوسناک حادثہ، میڈیکل کالج کے 3 طلبا جاں بحق
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ بس لاہور سے اسلام آباد جا رہی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈرائیور کی توجہ سڑک سے ہٹنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، جس کے باعث بس موٹروے سے نیچے اتر گئی۔
زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ منتقل کیا گیا ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔