کھارادر پولیس نے شہریوں کو ہراساں کرنے والے ایک جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی کے مطابق گرفتار ملزم عدنان کے قبضے سے پولیس ٹی شرٹ، پولیس کیپ اور دو بیگ سمیت دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
راولپنڈی؛ شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
ملزم کھارادر کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو ہراساں کر رہا تھا۔ پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران ملزم کو روکا تو اس نے خود کو پولیس کانسٹیبل ظاہر کیا، تاہم شک کی بنا پر تفتیش کی گئی تو وہ جعلی پولیس اہلکار ثابت ہوا۔
یہ واضح کیا گیا کہ ملزم اس سے قبل 2022 میں اسلام آباد میں بھی ایک مقدمے میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔