پاکستان کی دفاعی و سفارتی کامیابی، مودی کی بے بسی واضح، وزیراعظم

پاکستان کی دفاعی و سفارتی کامیابی، مودی کی بے بسی واضح، وزیراعظم

0

وزیراعظم شہباز شریف نے ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری پر قومی اسمبلی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایوان نے یکجہتی اور اتحاد کی شاندار مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے وانا کیڈٹ کالج اور اسلام آباد میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے افغان سرزمین کے پاکستان مخالف استعمال اور بھارت کی سرپرستی پر سخت تنقید کی۔

لیبیا کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی، 42 لاپتہ، 7 افراد کوبچا لیا گیا

وزیراعظم نے افغان طالبان کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ "آئیں، بیٹھیں اور صدق دل سے بات کریں تاکہ خطے میں قیام امن اور دہشتگردی پر قابو پایا جا سکے۔” انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے اور ہر حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

آئینی امور پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ہم نے میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کے قیام کا وعدہ کیا تھا اور اب وہ وعدہ پورا کیا جا رہا ہے۔” انہوں نے اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی میں بغیر مشاورت کوئی تبدیلی نہ کرنے کا عہد کیا، جبکہ کالا باغ ڈیم کے حوالے سے واضح کیا کہ اگر اس سے وفاق کو نقصان پہنچے تو اسے منظور نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ "پاکستان ہے تو ہم ہیں اور تمام فیصلے بیٹھ کر طے کریں گے۔” انہوں نے گالی گلوچ ترک کرنے اور ملکی ترقی کے لیے متحد ہو کر کام کرنے پر زور دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.