ڈیرہ اسماعیل خان میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

ڈیرہ اسماعیل خان میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

0

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کسٹمز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران مسافر بس سے پندرہ کلوگرام سے زائد غیرملکی ساختہ آئس برآمد کی ہے، جس کی مالیت اکیانوے کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق منشیات خصوصی تیار کردہ انورٹرز کے اندر چھپائی گئی تھی۔

فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئینی تحفظ دینے جارہے ہیں، کسی کا باپ بھی 18ویں ترمیم ختم نہیں کرسکتا،بلاول

کارروائی کے بعد ضبط شدہ منشیات کو سرکاری گودام منتقل کرنے کے دوران کسٹمز عملے پر نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کی، تاہم محکمے کے اہلکاروں کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے باعث تمام عملہ محفوظ رہا۔ پاک فوج اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوری مدد فراہم کی اور ضبط شدہ منشیات کو محفوظ طریقے سے منتقل کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.