عالمی بینک نے مریم نواز کوکلائمیٹ چینج وارئیر قراردے دیا

عالمی بینک نے مریم نواز کوکلائمیٹ چینج وارئیر قراردے دیا

0

عالمی بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو "کلائمیٹ چینج واریئر” اور عالمی ماحولیاتی لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز جنوبی ایشیا میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کرنے والی نمایاں رہنما کے طور پر ابھری ہیں۔

سندھ طاس معاہدہ؛ پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا نوٹس لے لیا

ملاقات کے دوران پنجاب حکومت کو عالمی ماحولیاتی مارکیٹ میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی گئی۔ ویلیری ہیکی نے کہا کہ عالمی بینک ستھرا پنجاب پروگرام، ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری، ٹرانسپورٹ نظام اور جنگلات کے فروغ جیسے منصوبوں میں تعاون کے لیے تیار ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ COP30 کو ایک نئے عالمی عزم و ارادے کے عہد کے طور پر یاد رکھا جانا چاہیے۔ ویلیری ہیکی نے پنجاب کے اقدامات کو عالمی سطح پر پائیدار ترقی کے عزم کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں صوبہ ایک ماڈل کے طور پر ابھر رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.