اعلان کرچکے ہیں آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

اعلان کرچکے ہیں آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

0

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ وہ آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے اور اس کے خلاف احتجاجی اقدامات کریں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "یہ لوگ ہمیشہ ریٹائر ہونے والے کے خلاف ہو جاتے ہیں۔”

اسلام آباد خودکش دھماکا؛ بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہڑتال جاری

انہوں نے مخالف سیاسی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "خواجہ آصف راجہ پرویز اشرف کے خلاف پٹشن لے کر عدالت گئے تھے، کیا میاں صاحب خود وکیل بن کر میمو گیٹ کمیشن بنوانے نہیں گئے تھے؟” انہوں نے زور دے کر کہا کہ "ریٹائرڈ ہوں یا حاضر، ججز کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال نہ کریں۔”

بیرسٹر گوہر خان نے نواز شریف کے بارے میں کہا کہ "نواز شریف آئیں یا نہ آہیں، پاکستانی سیاست سے وہ غیر متعلقہ ہو چکے ہیں۔ پارلیمان میں ان کے لیے کسی نے بھی ریڈ کارپٹ نہیں بچھائی۔” ان کا یہ بیان موجودہ سیاسی صورت حال اور آئینی ترمیم پر جاری بحث کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.