بلوچستان میں کم بارشیں ، محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا

بلوچستان میں کم بارشیں ، محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا

0

بلوچستان کے 11 اضلاع میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران معمول سے 80 فیصد کم بارشوں کے باعث محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

صوبے میں خشک سالی کے خطرات بڑھنے لگے ہیں۔ نیشنل ڈراوٹ مانیٹرنگ سینٹر کے سرکلر میں بتایا گیا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں کی شدید کمی کے باعث زمین خشک ہو رہی ہے اور پانی کے ذخائر کم ہو رہے ہیں۔

تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات محمد افضل نے خبردار کیا کہ ممکنہ خشک سالی سے زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہو سکتا ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق صوبے کی 80 فیصد مال مویشی چراگاہوں پر منحصر ہیں، اگر یہ چراگاہیں سوکھ گئیں تو نہ صرف لائیو اسٹاک بلکہ مالدار طبقہ بھی نقصان اٹھائے گا۔

سرکلر میں مزید کہا گیا کہ خشک سالی کی بدلتی صورتحال پر قریبی نگرانی کے لیے ضلعی رابطہ کمیٹیوں کو متحرک کرنے، آگاہی مہم چلانے اور بروقت اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.