راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں مسلسل غیر حاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری آٹھویں مرتبہ جاری کر دیے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کا دورہ برونائی، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
رپورٹ کے مطابق 26 نومبر کے احتجاج کے کیس میں علیمہ خان اور ان کے وکلا آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت میں علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جانے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ ان کے 12 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔
عدالت نے مزید ہدایت دی کہ علیمہ خان کی جائیداد اور ان کی کمپنیوں سے متعلق تفصیلات بھی پیش کی جائیں تاکہ آئندہ کارروائی میں پیش رفت ممکن ہو سکے۔