پاکستان میں لائیو اسٹاک سیکٹر کی جدید بنیادوں پر ترقی کیلئے اقدامات جاری

پاکستان میں لائیو اسٹاک سیکٹر کی جدید بنیادوں پر ترقی کیلئے اقدامات جاری

0

اسلام آباد:
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں لائیو اسٹاک سیکٹر کی جدید بنیادوں پر ترقی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

سکھوں یاتریوں کیساتھ آنیوالے 12 ہندوؤں کو واپس بھارت بھیج دیا گیا
گرین کارپوریٹ لائیو اسٹاک انیشیٹو (جی سی ایل آئی) جدید بریڈنگ ٹیکنالوجی، جینیاتی بہتری اور تربیتی پروگراموں کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

جی سی ایل آئی کے جدید سائنسی نظام کے تحت مویشیوں کی صحت، خوراک اور افزائش نسل کے حوالے سے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کلاؤڈ ایگری گروپ کے اشتراک سے امریکہ سے درآمد شدہ مویشی 6 نومبر 2025 کو پاکستان پہنچیں گے۔ اس اقدام سے دودھ کی پیداوار میں اضافہ اور ڈیری مصنوعات کی برآمدات میں بہتری متوقع ہے۔

گزشتہ سال 2024 میں بھی جی سی ایل آئی کے تحت برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی آمد کو بے حد پذیرائی ملی تھی۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے اس منصوبے میں سرمایہ کاری اور بین الاقوامی شراکت داری ممکن ہوئی، جو نیشنل ہرڈ ٹرانسفارمیشن کے تحت لائیو اسٹاک سیکٹر کو عالمی معیار کے مطابق فروغ دینے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.