امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ہونے کے باعث 4 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے، جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔
کراچی میں ٹریلر کی ٹکر سے ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا، بھائی زخمی
امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ لوئی ول ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوا، جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ لوئی ول کے میئر نے بتایا کہ حادثے کے وقت طیارے میں 2 لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن موجود تھا۔ طیارہ امریکی شہر ہونولولو کے ڈینیئل کےانوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ جا رہا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں حادثے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ اور فضا میں اٹھتا گھنا دھواں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
حادثے کے بعد ایئرپورٹ سے تمام پروازیں معطل کر دی گئیں جبکہ حکام نے ائیرپورٹ سے پانچ میل دور عارضی پناہ گاہیں قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم امریکی نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔