کراچی میں ٹریلر کی ٹکر سے ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا، بھائی زخمی

کراچی میں ٹریلر کی ٹکر سے ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا، بھائی زخمی

0

کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب تین بھائیوں کی موٹرسائیکل سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں بڑا بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا بھائی زخمی ہوگیا، جبکہ تیسرا بھائی معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

وادی کاغان میں برفباری کے بعد موسم صاف ہوگیا

حادثہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل نمبر KNT-3977 سڑک کنارے کھڑے ٹریلر نمبر TLS-178 سے ٹکرا گئی۔ تصادم میں 30 سالہ عابد ولد غلام حسین موقع پر جاں بحق جبکہ 26 سالہ صابر ولد غلام حسین شدید زخمی ہوا۔ دونوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

چھیپا ترجمان کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے دونوں سگے بھائی تھے۔ حادثے میں محفوظ رہنے والے تیسرے بھائی ذاکر حسین نے بتایا کہ وہ تینوں بھائی مہران ٹاؤن سیکٹر اے میں والدین کے ساتھ رہائش پذیر ہیں اور ویٹا چورنگی کے قریب ایک گارمنٹس فیکٹری میں ملازمت کرتے ہیں۔

ذاکر کے مطابق نائٹ شفٹ ختم ہونے پر وہ گھر جانے کے لیے سواری کا انتظار کر رہا تھا۔ سواری نہ ملنے پر اس نے بڑے بھائی عابد کو فون کیا جو چھوٹے بھائی صابر کے ساتھ اسے لینے آیا۔ تینوں بھائی موٹرسائیکل پر واپس جا رہے تھے کہ پیچھے سے تین نامعلوم افراد موٹرسائیکل پر آئے۔

ذاکر نے بتایا کہ ان میں سے ایک نے کہا، “ہم تھانے سے آئے ہیں، تمہیں مارنے آئے ہیں۔” یہ سن کر صابر نے گھبرا کر موٹرسائیکل کی رفتار تیز کردی۔ ایک اسپیڈ بریکر آنے پر موٹرسائیکل اچھلی اور قابو نہ رہنے کے باعث سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے جا ٹکرائی۔

حادثے کے دوران پیچھے بیٹھا ذاکر نیچے گر کر محفوظ رہا، جبکہ عابد موقع پر جاں بحق اور صابر زخمی ہوگیا۔ واقعے کے فوراً بعد پیچھے آنے والے تینوں افراد فرار ہوگئے۔

پولیس نے ذاکر کا بیان قلم بند کرلیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے عابد کی لاش تدفین کے لیے ڈیرہ مراد جمالی روانہ کر دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر ایک حادثہ معلوم ہوتا ہے اور ورثا نے مقدمہ درج کرانے سے انکار کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.