وادی کاغان میں برفباری کے بعد موسم صاف ہوگیا

وادی کاغان میں برفباری کے بعد موسم صاف ہوگیا

0

وادی کاغان میں برفباری کے بعد موسم صاف اور خوشگوار ہوگیا ہے۔ وادی کے پہاڑوں اور سیاحتی مقامات، بشمول بیسر، جلکھڈ اور بٹہ کنڈی میں دو انچ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی۔ کے ڈی اے اور این ایچ اے کی مشینری سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہے، جب کہ ہوٹلوں میں مقیم سیاحوں کی 30 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو ناراں منتقل کیا جا رہا ہے۔

سپریم کورٹ دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا

پولیس نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ناراں کا سفر کرتے وقت موسمی حالات کا خیال رکھیں۔ حکام کے مطابق ناراں سے بیسر جھیل اور لولوسر تک سڑک ٹریفک کے لیے کلیئر ہے۔

دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ رات سے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا۔ عالمی ماحولیاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاہور آلودگی کے لحاظ سے دنیا کے آٹھویں نمبر پر ہے، جبکہ بھارت کا شہر کولکتہ فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 158 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں بارشوں سے فضا مزید صاف ہو جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.