بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ایف سی نارتھ، اے این ایف اور سول اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران 600 ایکڑ رقبے پر غیر قانونی طور پر کاشت کی گئی بھنگ کی فصل تلف کر دی۔
تھوک اور پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا نیا ضابطہ نافذ
حکام کے مطابق بلوچستان میں مزید 650 ایکڑ رقبے پر بھنگ کی غیر قانونی کاشت کے خلاف آپریشن جاری ہے، جو ایف سی (نارتھ) اور ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کی نگرانی میں انجام دیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نے کہا کہ غیر قانونی فصل کی دوبارہ کاشت روکنے کے لیے سخت نگرانی جاری رکھی جائے گی اور کسی کو بھی قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مقامی عوام نے ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور سول اداروں کی مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے اس طرح کے آپریشنز کا تسلسل برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے۔