نیویارک کی تاریخ میں پہلی بار مسلم امیدوار ظہران ممدانی میئر منتخب ہو گئے۔ جیت کے بعد اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج کے الیکشن نے ثابت کر دیا کہ امید اب بھی زندہ ہے، خوف کی شکست ہوئی ہے اور جمہوریت نے کامیابی حاصل کی ہے۔
27 ویں آئینی ترمیم کا فریم ورک تیار، اگلے ہفتے دونوں ایوانوں سے منظور کروائے کا امکان
ظہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک میں مورثی سیاست کا خاتمہ ہو گیا ہے، یہ شہر عوام کا ہے اور اب مستقبل بھی ان کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے اپنی کامیابی پر عوام، ٹیکسی ڈرائیورز، نرسوں اور ورکنگ کلاس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے تبدیلی کو ووٹ دیا ہے، یہ سب ان کی محنت اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔
نو منتخب میئر کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے آپ کو ثابت کرنے کا موقع دینے پر وہ شکر گزار ہیں۔ ان کے مطابق، اب نیویارک میں انصاف اور مساوات کو یقینی بنایا جائے گا اور اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک مسلمان اور ڈیموکریٹک سوشلسٹ ہیں اور یکم جنوری 2026 سے ایسی شہری حکومت قائم کریں گے جو سب کے لیے فائدہ مند ہو۔
امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے ظہران ممدانی نے کہا، "ڈونلڈ ٹرمپ، میں جانتا ہوں تم دیکھ رہے ہو، اب آواز اونچی کر لو۔” انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت مزدوروں کے حقوق کے لیے یونینز کے ساتھ کھڑی ہوگی، تارکین وطن کو تحفظ فراہم کرے گی اور بدعنوانی کے اس نظام کا خاتمہ کرے گی جس میں ارب پتی لوگ ٹیکس سے بچ نکلتے ہیں۔