لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) مینجمنٹ اور فرنچائزز کے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کے اسٹیک ہولڈرز کا ورچوئل اجلاس منعقد ہوا جس میں فرنچائز نمائندگان، پی سی بی اور پی ایس ایل حکام نے شرکت کی۔
فلپائن میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 6 افراد ہلاک
اجلاس کے دوران پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے موجودہ فرنچائزز کی ویلیوایشن پر بریفنگ دی جبکہ پی ایس ایل 11 کے شیڈول ونڈو پر تفصیلی مشاورت بھی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پلیئر اکویزیشن سسٹم اور لیگ کے آئندہ فارمیٹ پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ پی ایس ایل سے متعلق مزید معاملات پر بات چیت کے لیے رواں ہفتے کے اختتام پر ایک اور اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کے مطابق دو نئی فرنچائزز کے لیے نیلامی جلد منعقد کی جائے گی۔