حکومت آئینی ترمیم لارہی ہے اور لائے گی، پی پی اور ہم ایک پوائنٹ پر پہنچے ہیں: اسحاق ڈار

حکومت آئینی ترمیم لارہی ہے اور لائے گی، پی پی اور ہم ایک پوائنٹ پر پہنچے ہیں: اسحاق ڈار

0

اسلام آباد میں سینیٹ اجلاس کے دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت 27ویں آئینی ترمیم لا رہی ہے اور اس پر کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت ہو چکی ہے اور اب دیگر اتحادی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

قلات: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک

اسحاق ڈار نے بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم کو آئینی تقاضوں کے مطابق پیش کیا جائے گا، معاملہ کمیٹی کو بھیجا جائے گا، جس میں قومی اسمبلی کی قانون و انصاف کمیٹی بھی شامل ہوگی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ترمیم جلد بازی میں منظور نہیں کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے آئینی ترمیم پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے اور پھر قومی اسمبلی میں بھیجی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترمیم حکومت کی اپنی تجویز ہے، کسی بیرونی دباؤ یا "پیراشوٹ” سے نہیں آئی، بلکہ اس پر اتحادیوں، وکلا اور متعلقہ فورمز سے مشاورت ہوگی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے بیانات ان کے حق میں ہیں اور ان میں اٹھائے گئے نکات پر پہلے ہی بات ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم میں آئین کے آرٹیکل 243 میں تبدیلی کی تجویز شامل ہے، جس کے تحت آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئینی حیثیت دینے کا امکان ہے۔ ترمیم میں آئینی عدالتوں کے قیام، مجسٹریٹ اختیارات کی ضلعی سطح تک منتقلی اور ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ ہفتے 27ویں آئینی ترمیم کا بل منظوری کے لیے پیش کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.