جنوبی افریقا کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟

جنوبی افریقا کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟

0

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

محمد عامر کو کپتان مقرر کر دیا گیا

سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے۔ پہلا میچ جنوبی افریقہ نے جیتا تھا جبکہ دوسرا میچ پاکستان نے شاندار کارکردگی کے ساتھ اپنے نام کیا، جس کے بعد آج کا مقابلہ سیریز کے فاتح کا فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے والی ٹیم ہی برقرار رکھی جائے گی۔ ٹیم مینجمنٹ موجودہ کمبی نیشن سے مطمئن ہے۔

شائقین کرکٹ صائم ایوب کی فارم میں واپسی پر خوش ہیں، جبکہ بیٹنگ میں بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان سے اچھی کارکردگی کی توقعات ہیں۔ بولنگ کے شعبے میں سلمان مرزا اور فہیم اشرف پر امیدیں وابستہ کی جا رہی ہیں کہ وہ فیصلہ کن میچ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.