محمد عامر کو کپتان مقرر کر دیا گیا

محمد عامر کو کوئٹہ کیولری کا کپتان مقرر کر دیا گیا

0

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کو کوئٹہ کیولری کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ کوئٹہ کیولری کی ٹیم 18 نومبر 2025 سے شروع ہونے والی ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ میں اپنا پہلا سیزن کھیلے گی۔

ٹی ایل پی پر پابندی اچھی بات ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

کوئٹہ کیولری اپنا افتتاحی میچ ناردرن واریئرز کے خلاف کھیلے گی، جبکہ دوسرا میچ 19 نومبر کو عجمان ٹائٹنز کے خلاف ہوگا۔ 21 نومبر کو ٹیم ڈیکن گلیڈی ایٹرز کا سامنا کرے گی اور 22 نومبر کو دہلی بلز کے خلاف میدان میں اترے گی۔

ٹیم کے آخری دو میچ 27 اور 28 نومبر کو بالترتیب ویسٹا رائیڈرز اور رائل چیمپس کے خلاف ہوں گے۔ ٹیم میں اعظم خان کو سکندر رضا کی جگہ شامل کیا گیا ہے کیونکہ سکندر رضا اس دوران افغانستان کے خلاف زمبابوے کی قیادت کر رہے ہیں۔

کوئٹہ کیولری کے کوچ یاسر عرفات ہوں گے جبکہ جویریہ خان ٹیم ڈائریکٹر کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.