عدالت نے ٹرمپ کے انتخابات سے متعلق حکم نامے کے اہم حصے کو کالعدم قرار دے دیا

عدالت نے ٹرمپ کے انتخابات سے متعلق حکم نامے کے اہم حصے کو کالعدم قرار دے دیا

0

امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وفاقی انتخابات سے متعلق حکم نامے کے ایک اہم حصے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ فیصلے کے مطابق ووٹ ڈالنے سے قبل شہریوں سے شہریت کا ثبوت طلب نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ وفاقی جج کے مطابق صدر کو ایسے اقدامات کے لیے آئینی اختیار حاصل نہیں۔

تتزانیہ کے صدارتی انتخابات میں سامیہ حسن کامیاب؛ ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے

رواں برس مارچ میں صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے لیے امریکی شہریت کا ثبوت لازمی قرار دیا تھا، تاہم عدالت نے اس حکم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئینی حدود سے تجاوز کے مترادف ہے۔

ادھر صدر ٹرمپ نے ایک اور متنازع بیان دیتے ہوئے زیر زمین ایٹمی تجربات کا عندیہ دیا ہے۔ ائیر فورس ون میں ایک صحافی کے سوال پر کہ آیا وہ ایٹمی تجربات کرنے جا رہے ہیں، ٹرمپ نے جواب دیا کہ "آپ کو بہت جلد معلوم ہو جائے گا۔”

Leave A Reply

Your email address will not be published.